نود لفت انتباه الإخوة زوار الموقع ان هذه النسخة هي نسخة تجريبية للموقع بشكله الجديد , للابلاغ عن اخطاء من هنا

الاحاديث

حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: \'\'کون ہے جو مجھے ضمانت دے کہ وہ لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہیں کرے گا میں اس کے لیے جنت کی ضمانت دیتا ہوں؟\'\' (حضرت ثوبان کہتے ہیں) میں نے کہا کہ میں اس کی ضمانت دیتاہوں۔ پھر وہ کسی سے کسی چیز کا سوال نہیں کرتے تھے۔ (ابو داؤد۔ اسناد صحیح ہیں)۔۔

التصنيف :مجموعہ اولی     |    14-3-2016

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جب کبھی بھی کسی چیز کا سوال کیا گیا آپ نے انکار نہیں کیا (کہ میں آپ کو نہیں دیتا)۔ (متفق علیہ)۔۔

التصنيف :مجموعہ اولی     |    14-3-2016

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: \'\'اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: \'\'اے ابن آدم! تو خرچ کر تجھ پر بھی خرچ کیاجائے گا۔\'\' (متفق علیہ)

التصنيف :مجموعہ اولی     |    14-3-2016

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: \'\'ایک آدمی کا کھانا دو کو، دو آدمیوں کا کھانا چار کو اور چار کا کھانا آٹھ آدمیوں کو کافی ہوتا ہے۔(متفق علیہ)

التصنيف :مجموعہ اولی     |    14-3-2016

جب رمضان آتا ہے تو آسمان (اور ایک روایت میں ہے جنت) کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور شیطانوں کو جکڑ دیا جاتا ہے۔

التصنيف :مجموعہ اولی     |    14-3-2016

جس نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں ایک دن روزہ رکھا، تو اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو جہنم سے ستر سال (کی مسافت کے قریب) دوری کردیتے ہیں۔(بخاری ومسلم)

التصنيف :مجموعہ اولی     |    14-3-2016

پانچوں نمازیں، جمعہ دوسرے جمعے تک اور رمضان دوسرے رمضان تک، ان گناہوں کا کفارہ ہیں جو ان کے درمیان ہوں، بشرطیکہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے۔

التصنيف :مجموعہ اولی     |    14-3-2016

فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: جس شخص نے "سبحان الله العظیم وبحمدہ"  کہا اس کے لیے جنت میں ایک کھجور کا درخت لگادیا جاتا ہے۔" (ترمذی:3465)۔۔

التصنيف :مجموعہ اولی     |    14-3-2016

حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: "میں  نے کہا: اللہ کے رسول! مجھے ایسا کام بتلا ئیے جو مجھے نفع دے؛ آپ نے فرمایا: روزے رکھا کرو، اس کی مثل کوئی چیز نہیں۔"(سنن نسائی: 2223)۔۔۔۔

التصنيف :مجموعہ اولی     |    14-3-2016

" روزہ ایک ڈھال ہے، جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو دل لگی کی باتیں کرے نہ شوروشغب؛ اگر کوئی اسے گالی دے یا اس سے لڑنے کی کوشش کرے تو کہہ دے، بھئی! میں تو روزے دار ہوں۔"(صحیح بخاری: 1904)۔۔۔۔

التصنيف :مجموعہ اولی     |    14-3-2016

فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: کتنے ہی روزے دار ہیں جن کو ان کے روزے سے سوائے پیاس کے کچھ حاصل نہیں ہوتا اور کتنے ہی شب بے دار ہیں، جن کو ان کی شب بیداری سے سوائے بیداری اور بے خوابی کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔"(الدارمی، مشکوۃ: 2014)۔۔۔۔

التصنيف :مجموعہ اولی     |    14-3-2016

فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: "ہمارے اور اہل کتاب کے روزے کے درمیان فرق کرنے والی چیز، سحری کا کھانا ہے۔"(صحیح مسلم: 1096)

التصنيف :مجموعہ اولی     |    14-3-2016

"سحری کا کھانا باعث برکت ہے، اس لیے اسے نہ چھوڑو، چاہے کوئی ایک گھونٹ پانی ہی پی لے، کیونکہ اللہ تعالیٰ سحری کھانے والوں پر رحمت بھیجتے ہیں اور اس کے فرشتے ان کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں ۔"(الفتح الربانی: 16/10)۔۔

التصنيف :مجموعہ اولی     |    14-3-2016

فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: "لوگ اس وقت تک ہمیشہ بھلائی میں رہیں گے جب تک روزہ کھولنے میں جلدی کریں گے۔"(صحیح بخاری)

التصنيف :مجموعہ اولی     |    14-3-2016

"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ نماز مغرب سے پہلے تازہ کھجوروں سے روزہ افطار کرتے، اگر تازہ کھجوریں نہ ہوتیں تو چھواروں سے روزہ کھولتے۔اگر چھوارے بھی نہ ہوتے تو پانی کے چند گھونٹ نوش فرمالیتے۔"(سنن ابوداؤد)۔۔

التصنيف :مجموعہ اولی     |    14-3-2016

روابط هامة


كن على تواصل


أوقات الصلاة



19 زيارة
|

22 زيارة
|

24 زيارة
|

جديد وذكر


استطلاع للرأي